ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی مکمل ری کور ہونے میں ایک ماہ درکار ہے۔
شہروز کاشف نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ دنیا میں 8 ہزارفٹ سےبلند 14 چوٹیاں ہیں انہیں سرکرنا ہدف ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہروز دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہِ پیما بن گئے تھے۔
انہوں نے محض 19 برس کی عمر میں 8 ہزار 849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔
انہوں نے یہ کارنامہ 11 مئی کو صبح 5 بج کر 5 منٹ پر سرانجام دیا اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا۔