ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی پر چھ عالمی طاقتوں سے وعدے نہیں بلکہ عملی کام چاہتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے ٹیلی ویژن پر تقریر میں کہا کہ وہ بات چیت کرنے والوں آگاہ کرچکے ہیں کہ ہمیں جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے وعدے نہیں، عمل چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران یورینیم افزودگی صلاحیت میں اضافے کے لئے تیار ہے۔ ایران کو ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی دوبارہ شرکت کی جلدی نہیں ہے۔