• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوانی کے سمندر سے 26 کلو وزنی نایاب مچھلی کا شکار

جیوانی کے سمندر سے 26 کلو وزنی سوا نامی نایاب  مچھلی کا شکار کیا۔

مقامی ماہی گیر کا کہنا ہے کہ نایاب مچھلی کا گوادر کی تحصیل جیوانی کے ایک مچھیرے نے شکار کیا۔

ایک خریدار نے بولی لگاکر مچھلی 6 لاکھ 76ہزار روپے میں خرید لی۔

ماہرین سمندری حیات کا کہنا ہے کہ سوا مچھلی کی کمرشل اہمیت زیادہ ہے۔

ماہرین سمندری حیات کے مطابق مچھلی کا ایک مخصوص حصہ ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔

تازہ ترین