• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات کی تاریکی، گمنام مقام اور خوفناک حادثہ


رات کی تاریکی، گمنام مقام اور خوفناک حادثہ رونما ہوگیا، ملت ایکسپریس کی 13بوگیوں میں سوار مسافروں پر قیامت گزر گئی۔

فوری امدادی کارروائی شروع نہیں ہوسکی اور امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

 عینی شاہدین کے مطابق دو گھنٹے تک کوئی مدد کو نہ پہنچا، لوگ زخمیوں کو چنگچی اور ٹریکٹر ٹرالی میں ڈال کر اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال لے جاتے رہے۔

 کچھ مسافر ٹریکٹر ٹرالیوں میں سوار ہوکر حادثے کی جگہ سے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئے۔

ڈہرکی کے قریب ٹرین کے خوفناک حادثے کے مزید تین زخمی دم توڑ گئے، افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہوگئی ہے ، جبکہ 100سے زائد زخمی ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حادثے کے دوران ملت ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترکر مخالف ٹریک پر آگئی تھیں، جس کے دو منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس گرنےوالی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

تازہ ترین