• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ سے متعلق سنیتا مارشل کا انکشاف

پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی کہیں نہ کہیں  ’کاسٹنگ کاؤچ‘ پایا جاتا ہے جس کا مطلب کسی با اثر شخصیت کی جانب سے زیر تربیت ملازم کو جنسی ہراساں کرنا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ سنیتا مارشل نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران پاکستان شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بات کی ہے۔


سنیتا مارشل کا کہنا ہے ’کاسٹنگ کاؤچ‘ پوری دنیا میں پایا جاتا ہے اور وہ اس بات  کو رَد کرتی ہیں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں اس کا تصور نہیں ہے، پاکستان شوبز انڈسٹری می بھی کاسٹنگ کاؤچ موجود ہے، اُن کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا ہے مگر انہوں نے ایسی مثالیں ضرور دیکھ رکھی ہیں۔‘

سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ ’اُن کے ساتھ کاسٹنگ کاؤچ جیسا تجربہ اس لیے بھی نہیں ہوا کیوں کہ وہ شروع سے ہی بہت زیادہ محتاط رہتی ہیں۔‘


انہوں نے مزید کہا کہ ’سب ایک جیسے نہیں ہیں مگر انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے موجود ہیں جو نئی آنے والی لڑکیوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور نئی آنے والی لڑکیوں کے ذہن میں بھی ہوتا ہے کہ بس وہ ایک بار ماڈل یا اداکارہ بن جائیں چاہے جیسے بھی مگر انہیں ایک چانس مل جائے۔‘

سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے کچھ لڑکیاں تو ایسی بھی دیکھ رکھی ہیں کہ جن کے پاس برانڈڈ بیگز ہوتے ہیں اور انہیں دیکھ کر ذہن میں سوال آتا ہے کہ ان لڑکیوں کو پیسے کی کمی نہیں ہے تو یہ کیوں ماڈل بننا چاہتی ہیں۔‘

تازہ ترین