• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی کئی معرکۃ آرا فلموں میں اہم کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار بومن ایرانی کی والدہ چل بسیں جس کی اطلاع اداکار نے سوشل میڈیا پر دی۔

بومن ایرانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ ہی ایک طویل کیپشن بھی درج کیا۔


بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’آج صبح سویرے میری والدہ اس دُنیا سے رخصت ہوگئیں، اُن کی عُمر 94 تھی اور اُنہوں نے 32 سال کی عُمر سے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری والدہ ایک خوش مزاج شخصیت کی مالک تھیں، جب اُنہوں نے مجھے فلم نگری میں بھیجا تو اُس وقت مجھ سے کہا تھا کہ کمپاؤنڈ کے سارے بچے تمہیں دیکھیں گے تو اُن کے لیے پاپ کارن لانا نہیں بھولنا۔‘

بومن ایرانی نے کہا کہ ’میری والدہ کو کھانا اور موسیقی سے بہت لگاؤ تھا۔‘

اداکار نے والدہ کے یادگار الفاظ یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ آپ اداکار اس لیے نہیں ہو کہ لوگ آپ کی تعریف کریں بلکہ آپ ایک اداکار اس لیے ہو تاکہ آپ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لا سکیں لہٰذا ہمیشہ اپنے کردار اور اخلاق سے لوگوں کو خوش کرو۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میری والدہ نے اپنی زندگی کی آخری رات مجھ سے ملائی قلفی اور آم مانگے تھے، وہ چاہتیں تو چاند ستاروں کا مطالبہ بھی کرسکتی تھیں۔‘

آخر میں بومن ایرانی نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’میری والدہ ایک اسٹار تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔‘

اداکار کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے اُن کی والدہ کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین