• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترسیلات زر کی شاندار کارکردگی مسلسل بارہویں مہینے 2؍ ارب ڈالر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مئی 2021ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی شاندار کارکردگی جاری رہی اور وہ مسلسل بارہویں مہینے 2؍ ارب ڈالر سے زائد رہیں جو ریکارڈ ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مئی 2021ء میں موصول ہونے والی ترسیلات 2.5؍ ارب ڈالر تھیں جو گذشتہ سال کے اسی مہینے سے 33.5؍ فیصد زیادہ ہے۔ یہ ترسیلات جولائی تا اپریل مالی سال 21ء کے دوران 2.4 ارب ڈالر کی ماہانہ اوسط سے بھی زیادہ تھیں۔ماہ بہ ماہ بنیاد پر کارکنوں کی ترسیلات مئی 2021ء میں اپریل 2021ء کے مقابلے میں 10.4 فیصد گر گئیں۔

تازہ ترین