• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے ریلوے اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑیوں کیساتھ وقت گزارا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیڈیم لاہور میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد قومی کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارا۔

اس موقع پر قومی کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کھیلوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلی پنجاب نے  مسائل کےحل اور سہولیات کی یقین دہانی کروائی۔

گڑھی شاہو ریلوے اسٹیڈیم میں موجود ایتھلیٹس اور کوچز نے عثمان بزدار ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشت روز لاہور میں آندھی کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر لینڈ کروالیا گیا۔

ہواکچھ یوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے، صوبائی دارلحکومت پہنچتے ہی ان کے ہیلی کاپٹر کا سامنا آندھی سے ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق آندھی کے باعث عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کی ریلوے اسٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

تازہ ترین