• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باوجود برازیل کوپا کپ منعقد کر سکتا ہے، سپریم کورٹ

برازیلیا (نیوز ایجنسیز ) برازیل کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کووڈ -19 کی عالمی وبا کے باوجود کوپا کپ منعقد کیا جا سکتا ہے۔ عدالت کے مطابق لاطینی امریکی ممالک کے اس اہم فٹ بال کپ کے اہتمام کی خاطر ریاستوں اور میونسپلٹی حکام کو موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے خود فیصلہ کرنا چاہیے تاہم مطلوبہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ ارجنٹینا کی کورونا کے سبب ٹورنامنٹ کی میزبانی سے معذرت کرلی تھی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ برازیلیا میں ہوم سائیڈ برازیل اور بولیویا کے درمیان 14 جون کو ہوگا جبکہ فائنل 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین