• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کر دی ، پیپلزپارٹی کے وفد نے جمعہ کو اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال پر موقف واضح کیا ،ای وی ایم کے استعمال پراپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ،وفد میں سینیٹر شیری رحمٰن ،سید نوید قمر اور نیئر حسین بخاری شامل تھے، بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمٰن نےکہا کہ حکومت عوام سے ووٹ کا حق چھیننا چاہتی ہے،ہم نے الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیاہے، آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال پر سب کو تحفظات ہیں، حکومت نے بنا مشاورت کے الیکشن قوانین میں ترمیم کا بل بلڈوز کیا ہے۔

تازہ ترین