• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ حسین سخت گرمی میں عوام کی خدمت کرنیوالوں کی مشکور

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سخت گرمی میں عوام کی خدمت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ماورہ حسین نے شدید گرمی میں محنت مشقت کرکے اپنے گھر والوں کے لیے روزی کمانے اور عوام کی خدمت کرنے والوں کے لیے خصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’ٹریفک پولیس، بینکوں کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈز، روڈ رائیڈرز اور جتنے بھی لوگ اس شدید گرمی میں کام کررہے ہیں اور ہماری مدد کررہے ہیں،  ان سب کا بہت شکریہ۔‘

واضح رہے کے ملک میں گرمی کی شدید لہر سے لوگ بے حال ہوگئے، کئی شہروں میں پارا 40 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا جارہا ہے، البتہ گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین