• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب عباس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کی مشہور ٹیلی ویژن اینکر اور اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس متحدہ عرب امارات کے لائف اسٹائل میگزین ’خلیج ٹائمز‘ کے سر ورق کی زینت بن گئی ہیں۔

اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائف اسٹائل میگزین ’خلیج ٹائمز‘ کے سر ورق کی تصویر شیئر کی ہے۔


زینب عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ لائف اسٹائل میگزین  ’’خلیج ٹائمز‘‘ کےاس ہفتے کے شمارے کے سر ورق پر میں نظر آرہی ہوں۔‘

متحدہ عرب امارات کے اخبارخلیج ٹائمز نے اپنے ہفتہ وار میگزین کے لیے زینب عباس کا انٹرویو لیا اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

خلیج ٹائمز نے زینب عباس کو  پاکستان کی سب سے مشہور اسپورٹس پریزینٹر  کے طور پر متعارف کرایا۔

خلیج ٹائمز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اس ہفتے کے شمارے کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کی،  اس پوسٹ کے کیپشن میں خلیج ٹائمز نے زینب عباس کے بارے میں لکھا کہ ’ہم نے اس ہفتے پاکستان کی سب سے مشہور خاتون اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس سے انٹرویو لیا ہے جوکہ پاکستان سُپر لیگ کے لیے متحدہ عرب امارات میں ہیں۔‘


خیال رہے کہ زینب عباس اس وقت پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے ابوظہبی میں ہیں۔ اس کے علاوہ، زینب انگلینڈ میں اپنے آنے والے بڑے پروجیکٹ کے لیے بھی بہت پُرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ زینب عباس کو اسکائی اسپورٹس نے انگلینڈ کی نئی لیگ ’دی ہنڈریڈ‘ کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس فارمیٹ میں، ہر ٹیم 100 گیندیں کھیلے گی۔

تازہ ترین