بجٹ سے قبل تھا جو حال ہر آن
بجٹ کے بعد بھی ہر پَل رہے گا
جو عالَم کل رہا ہے اے رفیقو!
وہی عالَم ہمارا کل رہے گا
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔
پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کانیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔
1975 کے فوجی بغاوت میں اپنے والد اور خاندان کے بیشتر افراد کی ہلاکت کے بعد وہ جلاوطنی میں بھارت منتقل ہو گئیں۔ 1981 میں واپسی کے بعد انہیں عوامی لیگ کی قیادت سونپی گئی۔
ناروے نے اٹلی کے شہر میلان میں میزبان ملک کے ساتھ ہونے والا فٹ بال میچ ایک چار سے جیت لیا۔ واضح رہے کہ ناروے نے 28 سال بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے اپنی جگہ بنائی اور اب ناروے 2026 میں ورلڈ کپ کھیلے گا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں صوبہ بننے سے متعلق خبردار کردیا ہے۔
برطانوی حکومت مالی بحران سے نمٹنے کے لیے بڑے اقدامات کرنے جا رہی ہے، چانسلر ریچل ریوز آئندہ بجٹ میں مڈل کلاس گھریلو مالکان پر نیا ٹیکس عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
بنگلادیش نے بھارت سے سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور سابق وزیر داخلہ اسد الزماں کمال کی فوری حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کے ایک روزہ کرکٹ میں سنگ میل عبور کرنے کا کیک کاٹا گیا۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دے دیا۔
پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف فیشن ڈیزائنر منیب نواز کا کہنا ہے کہ جب آپ کا دماغ بھاری ہونے لگے تو آپ کو اپنے دوستوں سے مدد طلب کرلینی چاہیے۔ اسی وقت دوستوں کا پتہ چلتا ہے کہ کون دوست ہے اور کون نہیں۔
لوگ 8 گھنٹے کی جاب کو زندگی گزارنے کا ذریعہ کہتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ میں زندگی گزارنے کے لیے جیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہ تو عدالت میں اپنا دفاع کرنے کا مناسب موقع ملا اور نہ ہی اپنی پسند کے وکلا کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت تھی۔
اسٹیٹ بینک نے بینک ڈپازٹ کے لیے خریدے جانے والے زرمبادلہ کے لیے ،بینک کے ذریعے ادائیگی کی شرط عائد کردی، ایکسچینج کمپنیز کو ہدایات جاری کر دی گئی۔
روی چندرن ایشون نے کہا کہ بھارتی بیٹرز میں اسپن ہوتی گیندوں کو کھیلنے کی کوالٹی کی کمی ہے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کی ایوان میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔