• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر پاپڑ فیکٹری سیل

پشاور(وقائع نگار +نمائندگان جنگ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے ٹاون فور میں کارروائی کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر پاپڑ فیکٹری سیل کردی۔ کارروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی۔ فیکٹری میں پاپڑ کی تیاری میں باسی تیل کا استعمال کیا جارہا تھا، جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ایبٹ آباد میں بھی مختلف بیکری یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ انسپکشن کے دوران دو یونٹس کو گندے انڈوں کے استعمال اور صفائی کی ناقص صورتحال پر سیل کیا گیا، جبکہ 2500 گندے انڈے تلف کئے گئے۔ لکی مروت کے علاقے پیزو میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ہوٹل پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فوڈ شاپس، ریسٹورنٹس اور چکن شاپس کے معائنے کے دوران 30 کلو سے زائد مرغی کا باسی گوشت برآمد کرکے تلف کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق دیر لوئر کے علاقے تیمرگرہ میں ایک بیکری سے 10 کلو سے زائد خراب گلاب جامن تلف کئے۔
تازہ ترین