وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی آے میں ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر اور پانچ ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ہیڈکوارٹر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر احمد رضوان خان کو انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) سے تبادلہ کرکے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔
گریڈ 18 ڈپٹی ڈائریکٹر قمر زمان امیگریشن ونگ اسلام اباد سے اینٹی ہیومن اسمگلنگ ونگ تعینات کردیا گیا۔ گریڈ 18 کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر طارق مسعود کو اے ایچ ایس ونگ سے پارلیمنٹری بزنس سیل تعینات کردیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ بیگ کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے سیکیورٹی برانچ تبادلہ کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طارق کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے آئی پی آر تعینات کردیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سعداللّٰہ خان کی ہیڈ کوارٹر سے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔