ٹنڈوآدم کے علاقے سنجرچانگ میں 40 سالہ خاتون کی موت کا معاملے میں پولیس نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
اس معاملے پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خاتون 2 ماہ سے اپنے شوہر سے ناراض ہو کر میکے میں تھی، 10 دن قبل شوہر سسرال پہنچا، تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ ورثاء نے خاتون کی موت کو حادثہ قرار دے کر تدفین کردی تھی جبکہ ورثاء نے تحریری طور پر قانونی کارروائی سے انکار کیا تھا۔
سینیئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ متعلقہ تھانے کے روزنامچے میں انٹری کروائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں قتل کا شبہ خارج از امکان نہیں ہے۔
ادھر قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ پولیس چاہے تو مدعی بن کر کیس اور پوسٹمارٹم کرواسکتی ہے۔