• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL ساتواں ایڈیشن آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے بعد متوقع

ابو ظہبی (سبط عارف)PSL ساتواں ایڈیشن آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے بعد متوقع؛ وسیم خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ شیڈول بہت مصروف ہے، بورڈ کو پاکستان میں PSL کے انعقاد کیلئے ونڈو مل جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے امید ظاہر کی ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کا اہتمام کیا جائے گا۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ کرکٹ کا شیڈول بہت مصروف ہے لیکن بورڈ کو یقینی طور پر پاکستان میں ساتویں پی ایس ایل کے انعقاد کے لئے کوئی ونڈو مل جائے گی۔

تازہ ترین