وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پاس بجٹ کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نےشہباز شریف کلین بولڈ کر دیا ہے۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اپوزیشن رہنماحکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے، انہیں معلوم ہے کہ انکی اپنی جماعت کے سابق وزیر خزانہ کی کمپنی نے ریکارڈ منافع کمایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے جس کی آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔