• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنائیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم  عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنائیں گے۔

انہوں نے شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کا اچانک دورہ کیا، کمیونٹی سینٹر میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی کو خود مانیٹر کر رہا ہوں، اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنائیں گے۔

انہوں نے اسپتال میں مریضوں اور لواحقین سے علاج معالجے کی سہولیات کےبارے میں بھی پوچھا۔

فیصل سلطان نے کہا کہ اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئےموثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف لگن شوق اور جذبے سے خدمت خلق کریں، عوام کو معیاری اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

تازہ ترین