• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے جن فنڈز کا وعدہ کیا ان سے آدھے بھی نہیں دیئے، مراد علی شاہ

وفاق نے جن فنڈز کا وعدہ کیا ان سے آدھے بھی نہیں دیئے، مراد علی شاہ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہےکہ بطور وزیراعلیٰ میری ذمہ داری ہے کہ سندھ کے مسائل پر بات کروں، سندھ کی بات کرنے پر مجھ پر حملہ آور کیوں ہوجاتے ہیں،سندھ پر کوئی آرٹیکل نہیں لگ سکتا، صوبوں کو کوئی کچل نہیں سکتا ، وفاقی وزیر یہاں آ کر صوبے کی توہین نہیں کر سکتے ،میں جب سندھ کے مسائل بتاتا ہوں تو چڑ کیوں لگتی ہے؟وفاق نے جن فنڈز کاوعدہ کیاان سے آدھے بھی نہیں دیئے، صوبائی حکومت کو ٹیکس جمع کرنے کے مواقع دیئے جائیں،کراچی کی صورتحال اتنی بری نہیں جتنی میڈیا پیش کرتا ہے،میں کبھی نہیں کہتا کہ کراچی کے حالات بہتر ہیں لیکن کراچی کو بنانے والے وسائل ہمارے پاس نہیں اور اسی وجہ سے وفاقی اور بین الاقوامی امداد کا تقاضہ کرتے ہیں۔ منگل کو صوبائی وزرا ء ناصر حسین شاہ، اسماعیل راہو اور امتیاز شیخ کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کی اور کہاکہ کراچی کی موجودہ صورتحال کی وجہ بغیر منصوبہ بندی کے گروتھ اور قبضہ مافیا ہے جس کے بارے میں سب جاتے ہیں اور اس میں، میں خود کو بھی قصور وار کہتا ہوں،ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ تو ادھر کے ہیں ہی نہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی صورتحال اتنی بھی بری نہیں جتنی میڈیا پر پیش کی جاتی ہے،وفاق نے سندھ کو 742 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب کم کر کے680ارب روپے کردیے ہیں اور کہا گیا کہ 62 ارب روپے بھول جائو۔انہوں نے کہاکہ سندھ پر منصوبے زبردستی تھوپے گئے جن کی ضرورت نہیں تھی، صوبائی حکومت کو ٹیکس جمع کرنے کے مواقع دیئے جائیں، میں جب سندھ کے مسئلے بتاتا ہوں تو چڑ کیوں لگتی ہے؟۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ میری ذمہ داری ہے کہ سندھ کے مسائل پر بات کروں، سندھ کی بات کرنے پر مجھ پر حملہ آور کیوں ہوجاتے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ایف سی ہر 5 سال میں ہونا ہوتا ہے، 18 ویں ترمیم پر تنقید ہوتی ہے، این ایف سی پر تنقید ہوتی ہے، اس وقت ایف بی آر کے ٹیکسز کی گروتھ 17فیصد ہے، 17فیصد گروتھ تین سال کی ہے جس کے بارے میں ڈھول بجارہے ہیں، ہمیں ٹیکس میں چوریاں کم کرانی چاہئیں تاکہ صوبوں کو حصہ ملے، ہمارے ساتھ شدید ناانصافی ہوئی ہے۔

تازہ ترین