• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سندھ میں سب سے زیادہ درخت ہونے کی حقیقت کو تسلیم کرنے پر وفاقی حکومت کا  طنزیہ طور پر شکریہ ادا کیا ہے ۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وہ وفاقی حکومت کی شکرگزار ہیں کہ اس نے سندھ میں سب سے زیادہ درخت ہونے کی حقیقت کو تسلیم کرلیا ہے۔

بختاور بھٹو نے لکھا کہ ’ہمارے منگروز دنیا بھر میں عالمی ریکارڈ قائم کر رہے ہیں جس ریکارڈ کے لیے آپ کئی عرصے سے کوشاں ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ میں وفاقی حکومت کی  اس لیے بھی شکرگزار ہوں کہ وہ اب یہ حقیقت مان رہی ہے جسے ہم پہلے سے جانتے تھے۔

بختاور بھٹو نے حکومت کے ایک سروے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے یہ بیان جاری کیا۔

تازہ ترین