• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


رہنما نون لیگ اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو وفاقی تحیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 24 جون کو طلب کرلیا۔

نون لیگی رہنما کو 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نوٹس کے مطابق حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز، شریف فیڈر ملز، شریف پولٹری فارمز اور مدنی ٹریڈنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔

وہ شریف ڈیری فارمز، شریف ملک پراڈکٹس، رمضان انرجی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور العربیہ شوگر ملز کے شئیر ہولڈر ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انکوائری کے لیے پیش نہ ہونے پر حمزہ شہباز کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین