• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا بہترین علاقہ نارتھ ناظم آباد کچی آبادی سے بدتر ہوگیا، چیف جسٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے گجر اور اورنگی نالہ آپریشن کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ نارتھ ناظم آباد پاکستان کی سب سے بہترین آبادی تھی۔ آج نارتھ ناظم آباد کچی آبادی سے بھی بدتر ہے،نارتھ ناظم آباد میں گٹر بھرے ہوئےسٹرکیں ٹوٹی ہوئیں ہیں ہر طرف مٹی نظر آتی ہے، کراچی کو تباہ کردیا گیا کیا ،ہمارے زمانے میں رات 3 بجے صفائی ہوتی تھی۔ لوگوں کے اٹھنے سے پہلے کراچی صاف ہوتا تھا۔چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ کے ایم سی کو کھوکلا کردیا گیا، کوئی ملازم کام کرتا نظر نہیں آتا، 80 فیصد کے ایم سی اسٹاف کو نکالیں، کے ایم سی کو اتنے اسٹاف کی ہرگز ضرورت نہیں، کے ڈی اے، کے ایم سی کو بٹھا کر رکھ دیا گیا۔ ہزار فیصد اوور اسٹاف بھر دیا گیا۔ یہ ادارے کراچی کا قیمتی اثاثہ ہوتے تھے۔ کے ایم سی کے ایک نوٹس سے لوگ ہل جاتے تھے آج کوئی اہمیت نہیں، لائنز ایریا کو آپ کے افسران نے فروخت کردیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی کو تباہ کردیا گیا کیا کشمیر روڑ کے میدان بحال ہوئے؟ آپکے ملازمین ٹرکوں کے پرزے تک کھا گئے، کشمیر روڑ پاکستان کا خوبصورت ترین روڈ تھا، امتیاز اسٹور اور دیگر عمارتیں بنا کر تباہی مچا دی گئی آپکے مئیر صاحب کی کوئی کنسٹرکشن کمپنی تھی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے مکالمہ میں کہا کہ آپ نے کبھی کشمیر روڑ جا کر دیکھا ہے۔

تازہ ترین