• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں، ایک شخص نے خودکشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں،تفصیلات کے مطابق صدر اکبر روڈ اخبار مارکیٹ کے قریب سے 50 برس کے نا معلوم شخص کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا، اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی کے قریب سےنا معلوم 40 برس کے شخص کی لاش ملی ، ملیر سعود آباد چورنگی کے قریب 35 برس کے نامعلوم شخص کی لاش ملی ،علاوہ ازیں نیوکراچی یوسف گوٹھ کے قریب واقع دکان میں 28سالہ سردار خان نے زہریلی چیز پی کر خودکشی کر لی ۔

تازہ ترین