• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سوچ کو آزاد کشمیر الیکشن میں عملہ جامہ پہنایا جائے گا، پی ٹی آئی رہنما

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)آزاد کشمیر میں اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات کی وجہ سے برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے اندر جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ برطانیہ کی ممتاز کاروباری سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری سجاد حسین اور سابق کونسلر خضر الرحمٰن کی طرف سے اولڈہم میں دیئے گئے عشائیہ میں تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ ، مسلم ہیریٹیج سنٹر مانچسٹر کے چیئرمین ناصر محمود ،علی عون ،سہیل زبیر ، چوہدری شبیر احمد بہملہ و دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی سوچ و فکر کو آزاد کشمیر میں عملی جامہ پہنانے کے لیے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا جائے گا۔ تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے حلقہ 7 سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار چوہدری انوار الحق کی انتخابی مہم کے حوالے سے یہاں آئے اور کافی بڑی تعداد میں تقریب میں موجود افراد نے تحریک انصاف کے قافلے میں شمولیت اختیار کی۔ سہیل زبیر کا کہنا تھا کہ انتہائی مختصر وقت کے نوٹس پر لوگ تقریب میں شریک ہوئے اور تحریک انصاف کے کارکنان نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے حلقہ 7 سے چوہدری انوار الحق کی حمایت کا اعادہ کیا ۔علی عون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سوچ و فکر یہی ہے کہ ایماندار لوگوں کو آگے لایا جائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔طارق محمود کا کہنا تھا کہ آذر کشمیر میں تحریک انصاف کو وزیر اعظم عمران خان جیسا نڈر اور ایماندار لیڈر نصیب ہوا ہے، ہم سب کو عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر تحریک انصاف کے امیدواران کو کامیاب کروانا چاہیے ۔ برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر مانچسٹر کے چیئرمین ناصر محمود کا کہنا تھا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ چوہدری انوار الحق عمران خان کی طرح ایک ایمانداراور نیک آدمی ہے ۔ چوہدری شبیر احمد بہملوی کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر کے اندر چوہدری انوار الحق جیسی ایماندار اور نیک شخصیت کو تحریک انصاف کا امیدوار چنا ۔ تقریب کے میزبان چوہدری سجاد حسین کا کہنا تھا کہ ہم سب لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ضلع بھمبر کے حلقہ 7 میں حق و سچ کا ساتھ دیں اور انہیں عام انتخابات میں کامیاب کروائیں۔
تازہ ترین