• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی توانائی، اے ای ڈی بی اور پی پی آئی بی کے انضمام کی تجویز منظور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) کابینہ کمیٹی توانائی نے دو اداروں کے انضمام متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ (اے ای ڈی بی) اور نجی پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کی پاور ڈویژن کی تجویز کی منظوری دی اور حتمی منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کرنے کی سفارش کی تجویز پیش کی ،پاور ڈویژن نے کمیٹی کو حالیہ دنوں میں بجلی کی قلت کی وجوہات کے بارے میں بھی آگاہ کیا کہ بجلی کی قلت اور لوڈ شیڈنگ تربیلا میں بجلی کی پیداوار میں کمی اور ساہیوال میں کول پاور پلانٹ کیساتھ ساتھ مقامی طور پر ٹرانسمیشن رکاوٹوں سمیت ایندھن کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے ہوئی ،کمیٹی کوبتایا گیا کہ صنعتی شعبے میں طلب میں مسلسل اضافہ اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت بھی اچانک قلت کا باعث بنا،کمیٹی نے پاور ڈویژنوں کی بندش کے منظور شدہ منصوبے میں نظر ثانی کی تجویز پیش کرنیوالے پاور ڈویژن کی ایک اور سمری پر غور کیا، یہ تجویز نظام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور استحکام کو یقینی بناتے ہوئے کی گئی تھی ، تجویز میں کچھ پلانٹس کی صورت میں منظور شدہ بند منصوبے کے فیز II کے نفاذ کیلئے پہلے منظور شدہ ٹائم لائنز پر نظر ثانی کی گئی، کمیٹی نے معاملے میں کسی حتمی فیصلے سے قبل پاور ڈویژن سے مزید تفصیلات طلب کیں،کمیٹی نے ہدایت کی کہ غیر اعلانیہ بجلی گھروں کے اثاثوں سے متعلق معاملہ نجکاری سے متعلق کابینہ کی کمیٹی میں پیش کیا جاسکتا ہے،اجلاس میں وزیر توانائی ، سمندری امور ، ریلویز ، بجلی ، معاونین خصوصی پیٹرولیم ، خزانہ وریونیو،ریگولیٹری حکام کے نمائندوں اور صوبائی حکومتوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

تازہ ترین