• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر حکومت کی وفاق کو 25 جون کی ڈیڈ لائن، بجٹ 26 جون کو پیش کئے جانے کا امکان

آزاد کشمیر حکومت کی وفاق کو 25 جون کی ڈیڈ لائن


مظفرآباد(نمائندہ جنگ )آزاد کشمیر حکومت نے مبینہ غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کیلئے وفاق کو 25 جون کی ڈیڈ لائن دی ہےجس کے بعد توقع ہے کہ آزاد جموں وکشمیر کا بجٹ 26جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے ،1کھرب 39ارب40کروڑ روپے کا بجٹ جو 16جون کو پیش ہونا تھا کچھ تنازعات کے باعث ملتوی ہوگیا تھا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے انکشاف کیا تھا کہ فنانس بل اوروفاقی حکومت کے 5ارب روپے براہ راست خرچ کرنے کے تنازعات پر بجٹ پیش نہیں کیا جائے گا 26جون تک معاملات درست ہونے پر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس دوبارہ بلائے جانے کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین