• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کا بتدریج دو سالہ پروگرام ختم کرکے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے پر غور

کراچی( سید محمد عسکری) جامعہ کراچی نے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کے بجائے اسے کچھ عرصہ تک برقرار رکھنے اور ساتھ ہی الحاق شدہ کالجوں میںایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کردیا ہے اس سلسلے میں جلد ہی اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کرکے وہاں سے اس کی حتمی منظوری لی جائے گی۔ اور پھر آئندہ چند دال میں بی اے بی ایس سی اور بی کام مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے دو سالہ ڈگری پروگرام بی اے، بی ایس سی اور بی کام ختم کرکے اس کی جگہ چار سالہ ڈگری پروگرام بی ایس متعارف کرانے کی ہدایت دی تھی جس کی مخالفت مشیر نثار کھوڑو، جامعہ کراچی کے اساتذہ اور سپلا ایکشن کمیٹی نے کی تھی تاہم اس دوران جامعہ کراچی کے علاوہسندھ کی تمام جامعات نے اسے اپنا لیا تاہم جامعہ کراچی اسے تاحال نہیں اپنایا ہے جس کی وجہ سے تاحال کالجوں ڈگری کلاسوں کے داخلے شروع نہیں کیے جاسکے ہیں۔ واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کی پالیسی کے مطابق کالجوں میں چار سالا ڈگری پروگرام شروع ہوگا تاہم طالبعلم دو سال مکمل ہونے پر دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کی ڈگری حاصل کرسکے گا۔ لیکن اس پروگرام میں پرائیویٹ امیدواروں کے لیے کوئ گنجائش نہیں رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین