• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیکہ کو بجٹ بک لگنے کے بعد کون رکتا، بھرپور جواب دیا گیا، فرخ حبیب


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملیکہ بخاری کو بجٹ بک لگنے کے بعد کون رکتا ، بھرپور جواب دیا گیا ،رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایوان میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے، عمران خان کی ایما پرہنگامہ آرائی کا مقصد ایوان کی اہمیت اور اعتماد کو ختم کرنا اور پارلیمانی جمہوری نظام کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ،وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین نے کہا کہ کراچی کے نالوں کی صفائی جاری ہے ،وفاق صرف تین نالوں پر کام کر رہا ہے جبک صوبائی حکومت تمام چھوٹے نالوں کی صفائی کا کام کر رہی ہیں ۔رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی گلو کریسی ہم نے اداروں کے باہر دیکھی تھی آج ایوان کے اندربھی پہنچ گئی ،ہم پر امن لوگ ہیں لیکن ملیکہ بخاری کو بجٹ بک لگنے کے بعد کون رکتا اسی لئے حکوتی ارکان کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا ، شہباز شریف کی تقریر کے دوران جب سینی ٹائزر کی بوتل ماری گئی تو وہ تو اپنی تقریر مکمل کرتے ، یہ ن لیگ کی صفوں میں مریم صفدر کا کونسا گروپ بیٹھا ہے جو شہباز شریف کی تقریر مکمل نہیں ہونے دینا چاہتا ، اسپیکر کو دباؤ میں لا کر ہنگامہ آرائی کرنا اور این آر او نہ ملنے تک ایوان کو نہ چلنے دینا ان کا مقصد ہے ۔رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایوان میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔

تازہ ترین