• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزیٹڈافسران روزانہ 3گھنٹے تھانوں میں موجود ہونگے، سی پی او

راولپنڈی، مندرہ(سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) گزیٹڈافسران بھی تھانوں میں روزانہ 3 گھنٹے موجود ہونگے، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پرایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو کسی ایک تھانے میں روزانہ 3گھنٹے موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیے جن پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے، گزٹیڈ افسران تھانوں میں تفتیش اور دریافت کے لیے طلب کیے جانے والے افرادحکم نامہ طلبی ،ای ٹیگز،گرفتاری فارم، ریڈ فارم کو چیک کرنے کے ساتھ تھانوں میں آنے والے شہریوں سے ملاقات بھی کریں گے،گزٹیڈ افسران تھانوں میں ایس او پیز کے مکمل نفاذ کو یقینی بنائیں گے، تھانوں میں تفتیشی افسروں سے میٹنگ، زیر تفتیش مقدمات، فرنٹ ڈیسک ریکارڈ اور تھانوں کی صفائی کے انتظامات بھی چیک کریں گے۔ دریں اثناء سی پی او نے تھانہ مندرہ کے صحن میں پولیس اہلکاروں، عوام ، طلباء و طالبات کیلئے پانی کولر کی تنصیب کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہذب دنیا میں پولیس معاشرے میں ایک دوست اور مددگار کا کردار ادا کرتی ہے۔
تازہ ترین