• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح روڈ پرقادیانیوں کی آمدورفت پر تشویش ہے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمااسلام نظریاتی نے فاطمہ جناح روڈکوئٹہ میں جمعہ کو قادیانیوں کی کثیرتعدادمیں آمدورفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات عبدالستارشاہ چشتی نے جمعرات کو علاقے کے عوام کے نمائندہ وفدسے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ فاطمہ جناح روڈپرقادیانیوں کی ہرجمعہ کوبڑی تعدادمیں آمدسے کوئی ناخوشگواررونماہوسکتاہے۔ یہاں جامع مسجدختم نبوت اورجامع مسجدطوبیٰ نواب بگٹی گلی والی جامع مسجدواقع ہے جہاں ہزاروں افرادنمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے آتے ہیں اورقادیانی پاکستان کے آئین کے مطابق غیرمسلم ہیں ۔ انہیں قانونی طورپرکہیں بھی کھلے عام عبادت کی اجازت نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری وزیرداخلہ کمشنروڈپٹی کمشنرہوم سیکرٹری قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اورجمعہ کو ں فاطمہ جناح روڈآمدورفت کانوٹس لیں تاکہ کسی حادثہ سے بچاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی قادیانیوں کی جانب سے کچھ اشتعال انگیز واقعات پیش آئے ہیں، جمعیت نظریاتی نے پہلے بھی کوئٹہ میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پرتشویش کا اظہار کیاتھااب بھی حکومت بلوچستان کی توجہ قادیانیوں کی بڑھتی ہو ئی سرگرمیوں کی جانب دلا رہی ہے ۔ جمعیت نظریاتی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بلوچستان میں قادیانیوں کی بڑھتی سرگرمیوں پرپابندی لگائے اورجمعہ کو فاطمہ جناح روڈپرکثیرتعدادمیں آمدورفت کانوٹس لیں ۔
تازہ ترین