• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرغنہ سمیت تین ملزمان گرفتار لاکھوں روپے مالیت کا سامان، اسلحہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ شاہ رکن عالم نے عدنان گینگ کے کارندوں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان میں عدنان (سرغنہ) ، نعمان اور منیم شامل ہیں ۔ملزمان سے 1 موٹر سائیکل، 1 لاکھ 43 ہزار روپے نقدی ، برآمد کیے گئے۔ ایس ایچ او انسپکٹر طاہر مشتاق، سب انسپکٹر محمدلطیف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد افضل اور ڈولفن فورس کے جوانوں نے ملزمان کو گرفتار کیا۔
تازہ ترین