ملتان (سٹاف رپورٹر) 7 سالہ مغویہ کو 4 ماہ بعد بحفاظت برآمد کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 4 ماہ قبل تھانہ الپہ کی حدود سے دل آویز اغوا ہوئی تھی۔والدہ کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ الپہ میں درج کیا گیا تھا۔گزشتہ روز ایس ایچ او الپہ سید علی حسن گیلانی ،تنویر اسلم اے ایس آئی نے مغویہ دل آویز کو بحفاظت برآمد کر وا لیا۔