• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف علی زرداری اہم دورے پر لاہور پہنچ گئے


سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اہم دورے کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق کئی اہم شخصیات کی سابق صدر آصف علی زرداری سے لاہور میں آج ملاقات اور پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر پنجاب ذوالفقار خان کھوسہ کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کے لیے آصف علی زرداری نے ماضی کی حلیف جماعتوں سے رابطے بھی کیئے ہیں۔

آصف علی زرداری ملکی سیاست میں متحرک مختلف اہم شخصیات سے بھی رابطے میں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق قاسم ضیاء کو پنجاب میں اہم ذمے داری دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری دورہ لاہور میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے، وہ پیپلز پارٹی پنجاب کے مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری حاجی عزیز الرحمٰن چن کی عیادت کے لیے ان کے گھر بھی جائیں گے۔

تازہ ترین