• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 30ویں اور آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کے باقی میچز ابوظبی میں کھیلے جارہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایونٹ کی ٹاپ 2 ٹیموں میں شامل ہیں۔

اسلام آباد کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساھت پہلے نمبر پر ہے جبکہ ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے 10،10 پوائنٹس ہیں۔

ملتان سلطانز بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر باقی دو ٹیموں سے اوپر ہے جبکہ پشاور زلمی کو پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز پر رن اوسط کی بنیاد پر برتری حاصل ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ آج کے میچ میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے بھی گزشتہ میچ کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی ہیں۔

اسلام آباد کی طرف سے عمر امین، برینڈن کنگ، محمد اخلاق، شاداب خان، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، علی خان اور فواد احمد میدان میں اترے ہیں۔


ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، جونسز چارلس، ریئلی روسو، حماد اعظم، عثمان قادر، سہیل خان، محمد عمر، بلیسنگ مزابانی اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید