پاکستانی کرکٹر دانش عزیز نے کہا ہے کہ جب اچھی اننگز کھیلتے ہیں تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 6 کے 29ویں میچ میں کراچی کنگز کے دانش عزیز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف برق رفتار اننگز کھیلی ۔
انہوں نے فقط 13گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 45 رنز بنائے، انہوں نےا س دوران 5 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔
دانش عزیز نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل 6 کے پلے آف مرحلے میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، انہیں میچ میں عمدہ پرفارمنس پر بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کے دوران دانش عزیز نے کہا کہ کوشش کی کہ رنز کو بہتر سے بہتر کروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب اچھی اننگز کھیلتے ہیں تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔
کامیابی پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اچھی پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ نور احمد بھی خطرناک بولر ہے، جس کی میچز کے ساتھ ساتھ پرفارمنس بہتر ہوگی۔
عماد وسیم نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کی بولنگ لائن اچھی ہے، دانش عزیز نے اچھا کھیل پیش کیا۔
دوسری طرف سرفراز احمد نے ایونٹ میں ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ہمیں اوپننگ اور مڈل آرڈر میں مسئلہ رہا ہے۔