• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری مہربان قربان کی رسم سوم ادا کردی گئی

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن سنٹرل ماسک کے مرکزی عہدیدار اور کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن کے کو آرڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد قربان کے 35سالہ صاحبزادے، نوجوان کاروباری اور سماجی شخصیت چوہدری محمد مہربان قربان جو ایک عارضہ کے باعث انتقال کر گئے تھے بروز جمعرات ان کی رسم سوم پر دعاخطیب لوٹن سنٹرل ماسک علامہ حافظ اعجاز احمد نے کرائی جبکہ شرکاء میں لارڈ قربان حسین، حافظ اسلم لوٹن سنٹرل ماسک ممبران انتظامی کمیٹی سمیت کمیونٹی کی چیدہ شخصیات شاملتھیں ۔مولانا حافظ اعجاز احمد نے اس موقع پر کہا ہے کہ مرحوم مہربان قربان چیرٹی کاوشوں مصروف رہتے تھے ان کا مساجد اور مدارس کے ساتھ خصوصی لگاو تھا۔ انہوں نے کہا کہ سب دعا گو ہیں کہ اللہ پاک حاجی چوہدری محمد قربان اور ان کی فیملی کو جواں سالہ چوہدری مہربان قربان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے ۔
تازہ ترین