ٹیسٹ کرکٹر اور سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ مجھے شاہنواز دھانی نے متاثر کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اظہر علی نے کہا کہ شاہنواز دھانی نے متاثر کیا، صہیب مقصود نے ایک بار پھر اچھا کھیلنا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر مواقع ملنے چاہئیں اسی وجہ سے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کروایا۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ این ایچ پی سی میں کیمپ شاندار جا رہا ہے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے تیاری ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں گرم موسم ہوگا، اس لیے وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق ٹریننگ ہو رہی ہے۔
اظہر علی نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل سے انجوائے کر رہا ہوں، لاہور قلندرز کی ٹیم اچھی تھی اچانک پرفارمنس خراب ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کو لاہور قلندرز کی پرفارمنس کا افسوس ہوگا، سب ٹیمیں ہماری ہیں پلے آف میں اچھا مقابلہ ہوگا ۔
ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں اچھی ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں لگتا ہے بارش جیت جائے گی۔