• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ نے قلعہ عبداللہ کو الگ کر کے عوام کا مطالبہ پورا کر دیا، اے این پی

کوئٹہ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ کے عوام وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان و صوبائی کابینہ کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کا دیرنیہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے چمن کو قلعہ عبداللہ سے الگ کرنے کی منظوری دی ۔مختلف وفد سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا سہرا اےاین پی کے پارلیمانی لیڈر کے سر جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت عوام نے جو ا عتماد کیا اور مینڈیٹ سونپا ، پارٹی ہر صورت پورا کریگی۔ قلعہ عبداللہ کو الگ کرنے سے عوام کو تمام سہولیات اب انکی دہلیز پر ملیں گی،عوام کا درینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ آئندہ بھی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے ،انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی صوبے کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری جماعت اور فکر باچاخان کے تسلسل کی حیثیت سے محکوم اقوام باالخصوص پشتونوں کےدیرینہ حل طلب مسائل کے حل کیلئے میدان عمل میں نکلی ہے۔
تازہ ترین