• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبعلم زیادتی کیس، وزیراعظم آئی جی پنجاب کے ساتھ رابطہ میں رہے

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمیل کا کہنا ہے کہ طالبعلم سے زیادتی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد وزیراعظم آئی جی پنجاب کے ساتھ رابطے میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبعلم سے زیادتی کا کیس ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس تک پہنچا۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور نے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ میں چار ملزمان نامزد ہیں، مرکزی ملزم فرار ہوگیا تھا، جو میانوالی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ کیس ہے، پنجاب فرانزک لیب موجود ہےجو شواہد کا ٹیسٹ کرے گی، ہمارا کام شواہد جمع کرکے عدالت میں پیش کرناہے تاکہ ملزم کو زیادہ سے زیادہ سزا دلوائی جاسکے۔

شارق جمیل نے کہا کہ پولیس کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گی، قانون کے مطابق کام کریں گے، شفاف اور بہتر تفتیش کریں گے تاکہ ملزم کو عدالت سے سزا ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد وزیراعظم آئی جی پنجاب کے ساتھ رابطہ میں رہے ۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور نے کہا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور قانونی ضابطے کے مطابق کام کرتے رہیں گے، کیس کی شفاف اور بہتر تفتیش کریں گے تاکہ عدالت سے ملزم کو سزا ہوسکے۔

تازہ ترین