• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مقامی ایڈووکیٹ کو پالتو کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا


شہر قائد کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مقامی ایڈووکیٹ کو خونخوار پالتو کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا، اس واقع کے نتیجے میں ایڈووکیٹ پوری طرح زخمی ہو گیا جبکہ پالتو کتوں کے مالک نے ضمانت کرا لی ۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں خیابان راحت اور خیابان سحر کے قریب واک کرنے کے دوران مقامی ایڈووکیٹ مرزا اختر علی کو بری طرح زخمی کرنے والے کتوں کے مالک کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا مگر پولیس کے مطابق کتوں کے مالک نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ 16 جولائی کو درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 میں پیش آیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی ایڈوکیٹ مرزا اختر علی ڈیفنس کی گلی میں واک کرتے جا رہے ہیں کہ ان پر اچانک دو سیاہ کتے حملہ آور ہوتے ہیں۔ 

کتوں کو رسی نہیں ڈالی گئی تھی، ان کا رکھوالا انہیں بغیر رسی کے گھما رہا تھا۔ 

کتوں کے حملے کے دوران ان کا رکھوالا انہیں بہت بچانے کی کوشش کرتا ہے مگر دونوں کتے ڈیڑھ منٹ تک وکیل کو بھنبھوڑتے رہتے ہیں۔ 

کتوں کا رکھوالا بھاگ کر اپنے ساتھی کو بلانے کے لیے جاتا ہے، اس دوران بھی کتے وکیل کو کاٹتے رہتے ہیں۔ 

ایس ایچ او نصیر تنولی کے مطابق اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مگر کتے کے مالک نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے جس کی بنا پر اس کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین