وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ شہباز شریف کی 20 سال کی کارکردگی کا اُن کے پانچ سال اور موجودہ کے پی حکومت کے تین سال سے موازنہ کرلیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میاں صاحب کی کارکردگی اچھی ہوتی تو پنجاب انہیں مسترد نہیں کرتا، انہیں ایسی شکست دی ہے کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔
دوسری جانب پرویز خٹک کے غربت سے متعلق جملوں پر حکومتی اراکین کے قہقہے لگ گئے۔ حکومتی رکن نے کہا کہ کرک میں غربت ہے۔
جس پر پرویز خٹک بولے وہاں ہو گی ملک میں کوئی غربت نہیں ہے۔