نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ امریکا نے جوہری معاہدے 2015 کی خلاف ورزی کی، یورپین یونین وعدوں کی پاسداری میں ناکام رہی۔
نو منتخب ایرانی صدر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران پر عائد تمام امریکی پابندیاں اٹھانے کا پابند ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جوہری ڈیل میں واپس آئے، ایران پر عائد تمام پابندیاں اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
نومنتخب ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا کےساتھ باہمی رابطو ں کےخواہاں ہیں، پڑوسی ممالک سےتعلقات میں بہتری ترجیحات میں شامل ہے۔خارجہ پالیسی جوہری معاہدے تک محدودنہیں ہوگی، پوری دنیا سے بات چیت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی امنگوں کو جوہری ڈیل سے نہیں جوڑ سکتے۔ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرنے کے سوال کا جواب انہوں نے نفی میں دیا۔