• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محب مرزا اور صنم سعید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔دونوں اداکار ایک دوسرے کے ہمراہ متعدد ڈراموں سمیت دو فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ دونوں شوبز اسٹار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں تاہم اداکاروں کی جانب سے تاحال ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔محب مرزا اس سے قبل اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کے شوہر تھے جبکہ ان کی شادی 14 سال بعد ختم ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق دونوں کی طلاق کے بعد صنم سعید اور آمنہ شیخ نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان فولو کر دیا جبکہ صنم سعیدنے محب مرزاکو ان فولو نہیں کیا۔ تاہم ایک معروف ویب چینل کی میزبان نے خیال ظاہر کیا ہے کہ انہیں لگتا ہے دونوں ایک دوسرے سے شادی کرچکے ہیں، وائرل کلپ کے بعد کئی صارفین نے پروگرام کی میزبان سے اتفاق کیا۔کچھ صارفین نے اِن افواہوں پر خوشی کا اظہار کیا تو کسی نے اس خبر کو 5 ماہ پہلے کا قرار دیا اور کہا کہ یہ بالکل سچ ہے۔ خیال رہے اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا تاہم کچھ ذاتی اختلافات کے باعث دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

دل لگی سے مزید