• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی وجہ سامنے آگئی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ہونے والی ملاقات کی وجہ بتاتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے مالی تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔

میگھن مارکل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب ہم آج کی لڑکیوں کی حمایت کرتے ہیں، تو ہم کل کی خواتین کو بااختیار بناتے ہیں اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی بہت ضروری ہے۔


میگھن مارکل نے مزید لکھا کہ لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہر لڑکی کی مفت، محفوظ، معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے آرچ ویل فلانتھروپیز کے ساتھ شراکت میں، ایز ایور جیم اور ٹیز سے حاصل ہونے والی خالص آمدنی کا سو فیصد ملالہ فنڈ کو عطیہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو لندن کے علاقے مے فیئر میں واقع معروف ہوٹل کلیریجز (Claridge’s) میں میگھن مارکل اور ملالہ یوسفزئی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ 

ان دونوں کی اس ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر گزشتہ کچھ دنوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل میگھن مارکل اور ملالہ یوسفزئی اکتوبر 2020ء میں بھی لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک آن لائن گفتگو میں ساتھ شریک ہوئی تھیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید