ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کے ہر عمل کا خیرمقدم کرتا ہے اور وہ کسی بھی فریق کے ساتھ بات چیت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کیے گئے فارمولے پر امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تہران سفارت کاری کے لیے تیار ہے، تاہم شرط یہ ہے کہ بات چیت حقائق کی بنیاد پر کی جائے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک امریکا اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کرتا، ایران کی جانب سے اس معاملے میں کسی قسم کی لچک کی توقع نہ رکھی جائے۔
کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ اپنے دفاع اور جنگ کے لیے ایران کی تیاری بھی اتنی ہی مضبوط ہے جتنی مذاکرات کے لیے۔