• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن: حکومتی فوج کے حوثی ملیشیا کے 9 اہداف پر حملے

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یمن کے شہر تعز میں یمنی حکومتی فوج کی جانب سے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ پر حملے کیے گئے۔

یمنی حکومتی افواج کا کہنا ہے کہ تعز میں حوثی ملیشیا کے اہداف پر 9 حملے کیے، حملوں میں حوثیوں اور ان کے سامان کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے دارالحکومت ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل مار گرایا۔

سعودی شہر خمیس مشیط کی طرف داغے گئے حوثیوں کے 2 بیلسٹک میزائلوں کو بھی فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

ادھر قطر کی ایئر لائن نے ریاض اور دمام کی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔ 

علاوہ ازیں اماراتی ایئر لائن نے بھی ابوظبی، ریاض، جدہ اور دمام کی پروازیں 19 اکتوبر تک منسوخ کر دیں۔

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کو نشانہ بنانا سنگین ترین جرائم میں سے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید