راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کی ویب سائٹ پر ارکان اسمبلی کی حاضریوں کا ریکارڈ شائع کرنے پر وزیراعلیٰ محمود خان مبینہ طور پر سپیکر پر برہم ہوگئے۔سپیکر نے ویب سائٹ انچارج اور عملے کو معطل کردیا۔ ویب سائٹ سے اراکین اسمبلی کی حاضریوں کی تفصیلات ہٹادی گئیں۔ویب سائٹ پر شائع کی گئی دستاویز کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تین پارلیمانی سالوں کے دوران صرف 15 دن اجلاس میں شرکت کی۔