• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ماہ پہلے وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ پالیسیوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دو مہینے پہلے وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ پالیسیوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، وہ شوکت ترین سچا تھا یا یہ شوکت ترین جو جنت کا نقشہ دکھا رہا تھا۔

احسن اقبال نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں کوئی بھی ہدف رکھا جا سکتا ہے، اصل بات ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے سی پیک کے نام پر آپ کو گولڈ مائن دی تھی۔

انہوں نے مزید کہ قرضوں پر درس دینے والے وزیر صاحب تشریف لے گئے ہیں،  اچھی بری حکومتیں آتی رہتی ہیں، ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو 2 ارب ڈالر سے اوپر نہیں لے جا سکے، پاکستان میں 25 سے 30 ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری آسکتی ہے، اس حکومت کی معاشی پالیسیاں پہلے دن سے منفی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں 5 سالہ منصوبہ دیا، 2013 میں ترجیحات طے کیں، ہم 2018 سے 2023 تک کا معاشی ترقی کا بلیو پرنٹ حکومت کے لیے چھوڑ کر گئے تھے۔

تازہ ترین