• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر ،FIA,PTAسے رپورٹ طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف درخواست پر ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے ، ایف آئی اے بتائے کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف درخواستوں پر کیا کارروائی کی؟ پی ٹی اے رپورٹ جمع کرائے کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کے لئے کیا اقدامات کر رہی ہے؟ منگل کو جسٹس عامر فاروق نے شہری حافظ احتشام اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی نے بتایا کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف کارروائی کے لئے 20 درخواستیں ملیں جن پر سائبر کرائم سرکل راولپنڈی اور اسلام آباد میں انکوائری جاری ہے۔ ڈی جی پی ٹی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہے ہیں،فیس بک ، یو ٹیوب اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اس حوالے سے کچھ خاص تعاون نہیں کر رہے۔

تازہ ترین